ابنا: رپورٹ کے مطابق شام کے مرکزی شہر حمص میں داعش کے دہشت گردوں نے گیس فیلڈ پر کام کرنے والے مزدروں کا قتل عام کیا۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے مرکزی شہر حمص میں شاعر گیس فیلڈ میں کام کرنے والے 270 مزدورں کو قتل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے شاعر گیس فیلڈ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے لگی۔ ان جھڑپوں میں داعش کے چالیس دہشت گرد مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گیس فیلڈ پر قبضے کے بعد دہشت گردوں نے بہت سے مزدوروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ شام کی حکومت کی طرف سے اس واقعہ پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن شام کی حکومت کی حامی سائٹس نے داعش کے ہاتھوں ہلاک افراد کی لاشوں کی تصویریں انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں۔
در ایں اثنا العالم ٹی وی چینل نے نے رپورٹ دی ہے کہ دیرالزور کے الرشيديہ علاقے میں میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہے جس میں دہشت گردوں کا سرغنہ سعودی شہری خلف الحربی مارا گیا۔ ادھر حماۃ صوبے میں فوج نےدہشت گردوں کی ایک دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
.......
/169